103

بھارتی مسلمان جس نے گاڑی بیچ کر آکسیجن سلنڈر خرید کر مریضوں میں تقسیم کردیئے، ہزاروں مریضوں کی جان بچالی

 بھارت کے شہر ممبئی کے ایک مسلمان نوجوان شاہ نواز شیخ نے سانسوں کیلئے سسکتے مریضوں کی خاطر اپنی گاڑی بیچ کر آکسیجن سلنڈر بانٹ دیے۔ 

ملاڈ کے رہائشی شاہنواز شیخ نے کورونا سے متاثرین کی مدد کرنے کیلئے اپنی تقریباً 45 لاکھ پاکستانی روپے کی گاڑی فروخت کردی۔31 سالہ نوجوان نے بیش قیمت گاڑی گزشتہ برس ہی خریدی تھی کہ جسے بیچ کر قریب آکسیجن سلنڈر خریدے اور 4 ہزار متاثرین تک آکسیجن سلنڈرز پہنچائے گئے۔شاہنواز نے 160 آکسیجن خرید رکھے ہیں جبکہ 40 سلنڈر کرائے پر حاصل کیے ہیں اور وہ سلنڈر بلا معاوضہ مستحقین تک پہنچا رہے ۔

ہمدردی سے مزین شاہنواز کو دنیا بھر سے لوگ خراج تحسین پیش کر رہے ہیں اور اب انہیں ’آکسیجن مین‘ کے نام سے پہچانا جاتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں