88

بھارت میں ہندو انتہا پسندوں نے نماز جمعہ کے دوران ’جے شری رام‘ کے نعرے لگا دیے

بھارتی میڈیا کے مطابق مطابق گڑگاؤں میں مسلمانوں کو نماز کی ادائیگی کے لیے فراہم کی گئی جگہ پر نمازِ جمعہ کی ادائیگی کی تیاریاں جاری تھیں کہ اسی دوران ہندو انتہا پسندوں کا گروہ آن پہنچا، وہاں موجود مسلمانوں نے پہلے بغیر نماز کی ادائیگی کے جانا مناسب سمجھا تاہم بعد میں کچھ افراد نے نماز ادا کی جس کے دوران ہندو انتہا پسند ’جے شری رام‘ اور ’بھارت ماتا کی جے‘ کے نعرے لگاتے رہے۔

دوسری جانب مقامی پولیس کے 150 اہلکار وہاں موجود تھے تاہم کسی نے بھی ہندو انتہا پسندوں کو نہ روکنے کی کوشش کی اور نہ ہی گرفتار کیا بلکہ نماز کی ادائیگی کے  بعد ہندو انتہا پسندوں نے مسلمانوں کو جگہ چھوڑنے کا کہا جس پر تمام افراد وہاں سے چلے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں