80

بھارت نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے وینیوز کا انتخاب کر لیا

بھارت نے رواں برس اکتوبر میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے وینیوز کا انتخاب کر لیا ہے۔

بی سی سی آئی حکام کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے میچز  ممبئی، حیدرآباد، کلکتہ، نئی دہلی، بنگلور اور چنئی کے اسٹیڈیمز میں ہوں گے جبکہ ٹورنامنٹ کا فائنل احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

دوسری جانب بھارت نے پاکستانی کھلاڑیوں اور صحافیوں کو ویزے جاری کرنے کی یقین دہانی بھی کروا دی ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان کی جانب سے آئی سی سی سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ اگر بھارتی کرکٹ بورڈ، پاکستانی ٹیم، میڈیا اور شائقین کے لیے ویزے کی آسانیاں پیدا نہیں کرتا اور تحریری یقین دہانی نہیں کرواتا تو ٹورنامنٹ متحدہ عرب امارت منتقل کر دیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں