28

بھارت کی اُمیدیں خاک، نیوزی لینڈ، افغانستان کو شکست دیکر سیمی فائنل میں پہنچ گیا


 آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں گروپ 2 کے اہم ترین میچ میں نیوزی لینڈ  نے افغانستان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

نیوزی لینڈ 125 رنز کا ہدف19 ویں اوور میں با آسانی مکمل کرکے گروپ 2 سے سیمی فائنل میں پہنچنے والی دوسری ٹیم بن گئی۔

اس سے قبل گروپ 2 سے پاکستان پہلے ہی سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرچکا ہے۔

بوظبی میں کھیلے گئے  میچ میں افغانستان کےکپتان محمد نبی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔

 افغانستان کی ٹیم بیٹنگ کے دوران مشکلات کا شکار رہی اور مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 124 رنز بناسکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں