109

بھارت کے اسپتال میں آتشزدگی، آئی سی یو میں داخل کورونا کے 13 مریض ہلاک

بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے ایک اسپتال میں آتشزدگی سے انتہائی نگہداشت یونٹ (آئی سی یو) میں داخل کورونا کے 13 مریض ہلاک ہو گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی سے 70 کلومیٹر دوری پر  واقع علاقے ورار کے وجے ولبھ اسپتال میں آج صبح جس وقت آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا تو وہاں 90 مریض زیر علاج تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آتشزدگی کے واقعے میں آئی سی یو میں داخل کورونا کے کم از کم 13 مریض ہلاک ہو گئے جبکہ دیگر مریضوں کو اسپتال عملے نے فوری طور پر دوسرے اسپتالوں میں منتقل کر دیا۔

بھارتی ریاست مہاراشٹرا کو کورونا کی دوسری شدید ترین لہر کا سامنا ہے اور  وہاں روزانہ کی بنیاد پر  ہزاروں نئے کیسز سامنے آ رہے ہیں۔

گزشتہ روز  بھی ریاست مہاراشٹرا میں 67000 ہزار  نئے کیسز سامنے آئے تھے جس کے بعد وہاں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 40 لاکھ سے زائد ہو چکی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں