187

بیٹے کو نقل کیلیے اکسانے پر حرا مانی مداحوں کی تنقید کی زد میں

معروف ماڈل واداکارہ حرا مانی بیٹے کو نقل کیلیے اکسانے پر مداحوں کی تنقید کی زد میں آگئیں۔

حرا مانی نے انسٹاگرام پر چھوٹے بیٹے ابراہیم کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے ان کے نام تعریفی کیپشن لکھا تھا۔

حرا نے بیٹے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ‘یہ پوسٹ تمہارے لیے ہے ابراہیم، تم نے امتحانات میں نقل نہیں کی، میرے کہنے پر بھی نہیں کی، مجھے تم پر فخر ہے’، ‘تم پر غصہ تو آیا کہ کرلیتے نقل، آن لائن امتحان میں کس کو پتہ لگنا تھا لیکن تمہاری سچائی کیلیے یہ داد تو بنتی ہے’۔’

تاہم ایک طرف اداکارہ کی پوسٹ پر جہاں مداح ابراہیم کی سچائی پر ان کی تعریف کرتے اور داددکھائی دے رہے ہیں وہیں متعدد صارفین کی جانب سے اداکارہ کو تنقید کا نشانہ بھی بنایاجارہا ہے۔

ایک صارف نے حرا مانی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ آپ کو شرم آنی چاہیے بچوں کو غلط چیز سکھاتے ہوئے۔

ایک صارف نے لکھا کہ یہ کیسا خوفناک پیغام ہے جوانھوں نے اپنی اولاد کو دیا ہے۔

سارہ کرامت نامی صارف نے اداکارہ کے پیغام کو غیر حقیقی قرار دیا اور لکھا کہ آپ کیوں اپنے بیٹے کو نقل پر زور دے رہی ہیں یہ واقعی عجیب ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں