121

جاوید لطیف کی عبوری ضمانت میں 12اپریل تک توسیع

مسلم لیگ(ن) کے رکن قومی اسمبلی جاوید لطیف کی عبوری ضمانت میں 12اپریل تک توسیع کردی گئی۔

نجی ٹی سما نیوز کے مطابق لاہور کے سیشن کورٹ میں مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی جاوید لطیف کی قبل از گرفتاری درخواست پر سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران فریقین کے وکلا کی جانب سے دلائل دئیے گئے، درخواست گزار کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی دلائل دینے کے وقت دیا جائے جسے عدالت کی جانب سے منظور کرلیاگیا۔ عدالت نے درخواست کی سماعت 12اپریل تک ملتوی کرتے ہوئے حکم دیا کہ آئندہ سماعت پر دلائل کا آخری موقع فراہم کیا جا رہا ہے اگردلائل نہ دیئے گئے تودرخواست کا فیصلہ کردیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں