57

’جب تک زندہ ہوں ماں، آپ کے قدموں کو بوسہ دیتا رہوں گا‘

پاکستان کے معروف اداکار عمران عباس نے ماؤں کے عالمی دن کے موقع پر اپنی والدہ کے قدم چومتے تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر عمران عباس کی جانب سے ماؤں کے عالمی دن کے موقع پر  ایک تصویر شیئر کی گئی ہے جس میں انھیں جھک کر  والدہ کے قدم چومتے دیکھا جا سکتا ہے۔

اداکار نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ بے شک جنت ماں کے قدموں کے نیچے ہے، ماں جان میں آپ کے بغیر کچھ بھی نہیں ہوں۔

عمران عباس نے لکھا کہ میری جنت! میں جب تک زندہ ہوں آپ کے قدموں کو بوسہ دیتا رہوں ۔

اداکار نے اپنی پوسٹ میں تمام ماؤں کو ماؤں کے عالمی دن کے موقع پر مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ’ دنیا کی تمام ماؤں کو ماؤں کا عالمی دن مبارک ہو‘

خیال رہے مدرز ڈے کے موقع پر بالی وڈ سمیت پاکستان شوبز انڈسٹری کی متعدد شخصیات کی جانب سے ماؤں کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے ماؤں کے عالمی دن پر مبارکبادیں پیش کی جا رہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں