49

جعلی اکاؤنٹ کیس میں آصف زرداری کے خلاف 8.3ارب کی بد عنوانی کا ریفرنس دائر

جعلی اکاؤنٹس کیس میں آصف زرداری کے خلاف 8.3ارب کی بد عنوانی کا ریفرنس دائر کر دیاگیا ، ریفرنس میں آصف زرداری اور مشتاق احمد کو ملزم نامزد کیا گیا ہے 

نجی ٹی وی اے آر وائی کے مطابق ریفرنس کے مطابق مشتاق احمد اور نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں 8.3ارب کی غیر قانونی ٹرانزیکشن ہوئی ، 8.3ارب روپے سے کراچی کے پوش علاقے میں جائیدادیں خریدی گئیں ، جائیدادیں آصف علی زرداری کی ملکیت ہیں ۔

ریفرنس میں کہا گیا کہ ملزم مشتاق احمد 2009سے 2013تک ایوان صدر میں سرکاری ملازم رہا ، مشتاق احمد کو سینیٹر رخسانہ بنگش کے کہنے پر اسٹینو ٹائپسٹ بھرتی کیا گیا۔

ملزم مشتاق احمد ایان علی کی گرفتاری کے وقت ائیرپورٹ پر موجود تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں