35

جمعہ کو یوم یکجہتی فلسطین منایا جائے گا، علامہ طاہر اشرفی

وزیر اعطم کے نمائندہ خصوصی علامہ طاہر اشرفی نے کہا کہ وزیر اعظم کی ہدایت پر 21 مئی بروز جمعہ یوم یکجہتی فلسطین منایا جائے گا ، جمعہ کے خطبات میں علماءکرام اسرائیل کے مظالم پر روشنی ڈالیں گے ۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے علامہ طاہر اشرفی نے کہا کہ وزیر اعظم جب مکہ اور مدینہ میں تھے تب بھی ان کی مکمل توجہ فلسطین کے حالات پر تھی ، امت مسلمہ کو متحد کرنا وزیر اعظم عمران خان کا وژن ہے ، اسلامی ممالک کی تنظیم ( او آئی سی ) کے سیکرٹری جنرل نے مکہ میں بھی وزیر اعظم سے ملاقات کی ، پاکستان کی حکومت اور عوام کا مسئلہ فلسطین پر موقف واضح رہے ، ہم نے فسلطین سے یکجہتی کا اظہار کیا ہے جبکہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اقوام متحدہ میں اسلام کی ترجمانی کیلئے جا رہے ہیں ۔

علامہ طاہر اشرفی نے کہا کہ اسرائیل مسلسل عورتوں اور بچوں کو نشانہ بنا رہا ہے ،پاکستان اس وقت سعودی عرب ، ایران اور ترکی کیساتھ مکمل رابطے میں ہے ،  ہم عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فلسطین میں امن کے قیام کو یقینی بنایا جائے ، مسئلہ فلسطین حل کئے بغیر دنیا میں امن کا قیام ممکن نہیں ، وقت آگیا ہے کہ فلسیطن اور مقبوضہ کشمیر میں بہنے والا خون بند ہو ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ او آئی سی کو مزید فعال اور مضبوط بنانے کیلئے کردار ادا کیا،کشمیر اور فلسطین امت مسلمہ کے مسائل ہیں۔ پاکستان مسلم امہ ، فسلطین اور کشمیر کے حوالے سے ہمیشہ کردار ادا کرتا رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں