60

جنوبی کوریا کو دفاعی میدان میں اہم کامیابی ،جدید طیارہ متعارف کرا دیا ،خصوصیات کیا ہیں ؟جانئے

جنوبی کوریا نے KF-21 نامی طیارہ متعارف کروایا ہے جو ہوا سے ہوا اور ہوا سے زمین تک میزائل مارنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

کورین ایئرو اسپیس انڈسٹریز کے ڈائریکٹر مون نے بتایا کہ جیسے ہی طیارے کی گراونڈ اور فلائٹ ٹیسٹنگ مکمل ہو جائے گی تو اس کی بڑے پیمانے میں پروڈکشن کا آغاز کر دیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ 2028 تک ہم 40 جب کہ 2032 تک 120 طیارے بنا لیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ اس نئے منصوبے سے ایک لاکھ اضافی نوکریاں پیدا ہوں گی اور جنوبی کوریا کے خزانے میں 5.2 بلین ڈالر کا اضافہ ہو گا۔مون نے کہا کہ دفاعی مصنوعات بنانے کا آزاد دور شروع ہو چکا ہے، اب ہم جب چاہیں یہ طیارے بنا سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں