145

جہانگیرترین کا پی ٹی آئی ناراض ارکان کا ساتھ لینے کافیصلہ

جہانگیر ترین نے پی ٹی آئی کے ناراض ارکان کا ساتھ لینے کا فیصلہ کیاہے،جہانگیرترین جلد پی پی ٹی آئی کے ناراض اراکین سے ملاقات کرینگے ۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ حکومتی کارروائیوں سے تنگ عمران خان کے قریبی ساتھی جہانگیرترین نے پاکستان تحریک انصاف کے ناراض ارکان اسمبلی کو اپنے ساتھ ملانے کافیصلہ کرلیا ہے، جہانگیر ترین جلد ناراض ارکان اسمبلی سے ملاقات کریں گے،پنجاب اسمبلی کے 20 سے زائد ارکان حکومت سے ناخوش ہیں ،جہانگیر ترین نے ناراض ارکان سے ملاقات کا ٹاسک قریبی ساتھیوں کو دیدیا۔

پی ٹی آئی کے ناراض متعدد ارکان اسمبلی نے جہانگیر ترین سے اظہار یکجہتی کا فیصلہ کیا ہے ، بینکنگ کورٹ میں 10 اپریل کوپیشی پر عدالت جائیں گے۔

واضح رہے کہ بینکنگ کورٹ میں منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی، جہانگیر ترین اپنے وکلا کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے جہانگیر ترین اور علی ترین کی عبوری ضمانت میں 10 اپریل تک توسیع کردی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں