85

حالیہ صورتحال کو خوش اسلوبی سے حل کرنے کی کوشش کی ہے:وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں کسی قسم کی قتل و غارت نہیں چاہتا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت تحریک انصاف کورکمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں مذہبی جماعت کے احتجاج پر بات چیت کی گئی۔

عمران خان نے کور کمیٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ صورتحال کو خوش اسلوبی سے حل کرنے کی کوشش کی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں کسی قسم کی قتل و غارت نہیں چاہتا، بد امنی کا کسی کو فائدہ نہیں ہو گا۔

 عمران خان کا کہنا تھا کہ مذاکرات ہی مسئلے کا واحد حل ہے اس لئے میں کبھی طاقت کے استعمال اور  انتشار کا حامی نہیں رہا ۔

اجلاس کی  صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم نے رہنماؤں کو عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کی ہدایت دی ۔

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں ٹکٹس میرٹ پر دیئے جائیں گے، پارٹی رہنما آج سے ہی بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں شروع کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں