176

حریم شاہ کو ٹک ٹاک ویڈیو میں غیر قانونی کام کرنا مہنگا پڑ گیا

ٹک ٹاک سے شہرت حاصل کرنے والی حریم شاہ کو فائرنگ کی ویڈیو اپ لوڈ کرنے پر مہنگا پڑ گیاہے ، مقدمہ درج کروانے کیلئے دخواست جمع کروا دی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے انار کلی کے تھانے میں ایڈوکیٹ چوہدری آصف کی جانب سے حریم شاہ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کیلئے درخواست دائر کی گئی ہے ،درخواست کے متن میں کہا گیا ہے کہ حریم شاہ کی فائرنگ سے خوف واہرس پھیلا تھا، اس کے علاوہ ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ کی ہوائی فائرنگ کرنے کی وجہ سے پاکستانی شہری زخمی ہوسکتا تھا۔ دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ آج سے دو سال قبل حریم شاہ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں وہ ہوائی فائرنگ کرتی ہوئی نظر آرہی تھیں۔ تاہم حالیہ کیس میں ابھی تک یہ واضح نہیں ہوا ہے کہ ایڈوکیٹ چوہدری آصف کی جانب سے ٹک ٹاک اسٹار کے خلاف درخواست 2019 کی ویڈیو پر دائر کی گئی ہے یا حریم شاہ کی ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے کوئی نئی ویڈیو سوشل میڈیاپر وائرل ہوئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں