118

حکومت نے عید کے موقع پر ملک بھر میں سیاحت پر پابندی عائد کر دی

وفاقی حکومت نے عید کے موقع پر ملک بھر میں سیاحت پر پابندی عائد کردی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ نے این سی او سی کے اجلاس میں کیے گئے فیصلے جاری کردیے جس کے تحت 8 مئی سے 16مئی تک سیاحت پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے۔وزارت داخلہ کے مطابق سیاحت پر پابندی عید الفطر کی چھٹیوں کے دوران بھی رہے گی، سیاحتی مقامات اور اردگرد کے تمام ریسٹورینٹس، پبلک پارکس اور ہوٹل مکمل بندرہیں گے جب کہ عید کی تعطیلات میں بین الصوبائی اور انٹرسٹی ٹرانسپورٹ بند رہے گی۔

 وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ عید کی تعطیلات میں مری،گلیات، سوات اور کالام جانے والی سڑکیں بند رہیں گی، ساحلی علاقوں اور شمالی علاقہ جات جانے والی سڑکیں بھی بند رہیں گی جب کہ گلگت بلتستان کے مقامی افراد کو واپس جانے کی اجازت ہوگی۔وزارت داخلہ کے مطابق عید کی چھٹیوں کے دوران بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائےگی جب کہ اعتکاف، شب قدر، جمع? الوداع اور عیدکے لیے ایس اوپیزکا بروقت اجرا کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں