43

حکومت نے کاروباری مراکز پورا ہفتہ کھولنے کی اجازت دیدی

اسلام آباد: این سی او سی نے کم بیماری کے پھیلاوٴ اور جاری ویکسینیشن مہم کے تناظر میں کاروباری مراکز پورا ہفتہ کھلونے کی اجازت دے دی۔ 

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) اجلاس میں اضلاع کی مکمل ویکسینیشن کی سطح کے تناسب میں ملک میں بیماری کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، اجلاس میں کم بیماری کے پھیلاوٴ اور

ین سی او سی کا کہنا ہے کہ ان ڈور شادی کی تقریبات میں شرکا کی تعداد کو200 سے بڑھا کر 300 کر دیا گیا ہے، آوٴٹ ڈور شادی کی تقریبات میں 400 سے بڑھا کر500 افراد کو شرکت کی اجازت دے دی گئی ہے جب کہ سینما اور مزارات کو بھی مکمل ویکسین شدہ افراد کے لئے کھول دیا گیا ہے۔

دوسری جانب 28 اکتوبر  کو این سی او سی کے اجلاس میں موجودہ این پی آیئز پر نظر ثانی کی جائے گی ،فورم نے اس امر پہ زور دیا کہ عوام کو ویکسینیشن کے عمل کو قومی فریضے کے طور پر اپنانا ہو گا

جاری ویکسینیشن مہم کے تناظر میں ملک بھر میں ہفتہ وار ایک دن کی لازمی بندش کو ختم کر دیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں