116

حکومت نے یوٹیلیٹی سٹورز کو مہنگی چینی خریدنے کا گرین سگنل دیدیا

حکومت نے یوٹیلیٹی سٹورز کو مہنگی چینی خریدنے کا گرین سگنل دیدیا ہے ۔

نجی ٹی وی دنیا نیوزکی رپورٹ کے مطابق یوٹیلیٹی سٹورز نے حکومتی ریٹ سے مہنگی چینی خرید لی ہے ، رمضان اور عیدکیلئے 40 ہزار ٹن چینی خریدی گئی ہے ۔ یوٹیلیٹی سٹورز نے ایکس مل ریٹ کے مقابلے میں 12 روپے مہنگی 91 روپے 94 پیسے کے حساب سے فی کلو چینی خریدی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں