8

حکومت کا نالہ لئی ایکسپریس وے پر کام جلد شروع کرنے کا فیصلہ

راولپنڈی کے عوام کے لئے اچھی خبر ہے، حکومت نے نالہ لئی ایکسپریس وے پر کام جلد شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

وزیر اعظم کی صدارت میں نالہ لئی ایکسپریس وے کے حوالے سے اجلاس ہوا، وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید اور وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار شریک ہوئے، اجلاس میں چیف سیکریٹری پنجاب اور پارلیمانی سیکریٹری راشد شفیق نے بھی شرکت کی ۔

وزیراعظم عمران خان نے پنجاب حکومت کو نالہ لئی منصوبے پر جلد کام شروع کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ منصوبے کے آغاز میں مزید کوتاہی برداشت نہیں کریں گے۔

17 کلومیٹر طویل منصوبے پر پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے منصوبے پر 150 ارب خرچ ہوں گے۔ منصوبے کے تحت نالہ لئی کے اوپر ایکسپریس وے اور اور اطراف میں ماررکیٹیں بنیں گی، لیاقت باغ کے قریب سرکاری اراضی کو کمرشمل بنیادوں پر فروخت کر کے رقم منصوبے ہر خرچ ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں