159

’حکومت کھانے پینے کی اشیاء سستی کرنے پر توجہ دے رہی ہے‘

اسلام آباد: وفاقی وزیر اقتصادی امور عمر ایوب کا کہنا ہے کہ حکومت کھانے پینے کی اشیاء سستی کرنے پر توجہ دے رہی ہے۔

 جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ معیشت کی بہتری کے لیے ہمارا اور آئی ایم ایف کا تناظر مختلف ہے، معیشت اور عوام پر مزید بوجھ نہیں ڈالاجاسکتا۔

انہوں نے کہا کہ امید ہے شوکت ترین آئی ایم ایف کے ساتھ بات چیت کامیابی سے مکمل کرلیں گے۔

وفاق وزیر کا کہنا تھا کہ  کھانے پینے کی اشیاء سستی کرنے پر توجہ دے رہی ہے، آنے والے دنوں میں بہتری نظر آئے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں