77

خاتون اپنے ساتھی سمیت حریم شاہ کے فلیٹ میں گھس گئی، ٹک ٹاکر پر وحشیانہ تشدد

حریم شاہ نے اپنے اوپر مبینہ قاتلانہ حملے کا مقدمہ اپنی سہیلی اور اس کے ساتھی بہادر شیر کے خلاف درج کروا دیا

پولیس نے اسلام آباد کے تھانہ گولڑہ شریف میں حریم شاہ پر قاتلانہ حملے کا مقدمہ درج کر لیا۔تفصیلات کے مطابق متنازع ٹک ٹاکر اسٹار حریم شاہ نے اپنے اوپر مبینہ قاتلانہ حملے کا مقدمہ اپنی سہیلی اور اس کے ساتھی بہادر شیر کے خلاف درج کروایا۔ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا کہ حریم شاہ کو فلیٹ میں تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔حریم شاہ نے اپنی درخواست میں کہا کہ وہ ایک شریف شہری اور کراچی کی رہائشی ہیں۔اسلام آباد ایک شو کے لیے آئی تھی اور پروڈیوسر کی طرف سے دیے گئے فلیٹ میں مقیم تھی کہ عائشہ ناز اور اس کے ساتھی بہادر شیر آفریدی نے انہیں فلیٹ میں گھس کر مارا پیٹا جس کے بعد فون کر کے سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں۔

پولیس نے حریم شاہ کی درخواست پر ملزمان کے خلاف قتل،سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے اور خاتون کی بے حرمتی کے الزام میں دفعہ 452,506 اور 354 کے تحت مقدمہ درج کیا۔پولیس نے تاحال کسی ملزم کو گرفتار نہیں کیا۔واضح رہے کہ چند روز قبل بھی متنازع ٹک ٹاک سٹار اور اداکارہ حریم شاہ پر قاتلانہ حملے کی خبریں سامنے آئی تھیں تاہم انہیوں نے اپنے قتل سے متعلق خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا۔ حریم شاہ کے حوالے سے سوشل میڈیا پر یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ انہیں قتل کردیا گیا ہے تاہم اداکارہ نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ میں ڈرامے کی شٴْوٹنگ میں مصروف ہوں اور خیریت سے ہوں، میرے قتل سے متعلق زیرگردش خبریں بے بنیاد ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں آپ سب کو یہ بتانا چاہتی ہوں کہ میں بالکل خیریت اور عافیت سے ہوں۔حریم شاہ نے کہا کہ سوشل میڈیا پر غلط خبریں شیئر کرنے والے کچھ شرم کریں کچھ حیا کریں اور جعلی خبریں پھیلانے سے گریز کریں۔انہوں نے کہا کہ ریٹنگ کیلئے کوئی بھی خبر تصدیق کے بغیر پھیلانے والوں کو جاہل ہی کہا جاسکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں