115

’خلیل الرحمان سے شادی کی خبروں پر روتی رہی‘

پاکستانی اداکارہ ایشل فیاض نے معروف مصنف خلیل الرحمان قمر سے شادی کی افواہوں پر وضاحت دے دی۔

ایشل فیاض دیگر اداکاراؤں کے ہمراہ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں شریک ہوئیں اور دوران شو گزشتہ برس خلیل الرحمان قمر سے وائرل  ہوئی  شادی کی افواہوں پر رد عمل کا اظہار کیا۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ اللہ جانتا مجھے کچھ نہیں پتہ، یہ بات کہاں سے پھیلی اور کیا ہوا تھا لیکن خلیل صاحب سے شادی کی خبریں سن کر میں اپنے کمرے میں بیٹھی رورہی تھی، مجھے نہیں سمجھ آرہا تھا کہ کیا کروں ۔

ایشل نے بتایا کہ اس کے بعد مجھے میری والدہ نے کہا کہ سامنے جاؤ اور وضاحت دو، پھر میں نے دوران انٹرویو سب کچھ کلیئر کیا۔

اداکارہ نے مزید بتایا کہ میں اب بھی خلیل الرحمان قمر کے اہم اسکرپٹ پرکام کررہی ہوں، خلیل الرحمان قمر کی سب سے پسندیدہ اور بڑی فلم ’میں ہوں تیری گلناز ‘ میں کام کررہی ہوں۔

ایشل فیاض کا کہنا تھا کہ میں اب بھی خلیل صاحب سے رابطے میں ہوں ان سے بات ہوتی ہے اور وہ میرے لیے فیملی کی طرح ہیں۔

ایشل نے خلیل صاحب کی اہلیہ سے متعلق گفتگو کرتے ہوئےبتایا کہ جب یہ افواہیں پھیلی تو خلیل الرحمان کی پہلی اہلیہ جو کہ بہت غصے والی ہیں انھوں نے بلاگرز کو ڈانٹا کہ میرے اور خلیل صاحب سے متعلق یہ خبریں کیوں پھیلائی جارہی ہوں ۔

اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ پہلے زندگی بہت آسان تھی لیکن اب سوشل میڈیا کی وجہ سے مسائل اور بلنگ بڑھ گئی ہے۔

خیال رہے کہ اداکارہ اس سے قبل بھی خلیل الرحمان کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’کاف کنگنا ‘میں  بطور ہیروئن کام کرچکی ہیں ۔گزشتہ برس اداکارہ اور مصنف خلیل الرحمان قمر کی شادی کی خبریں  سوشل میڈیا پر وائرل تھیں بعد ازاں دونوں شخصیات کی جانب سےافواہوں کی تردید بھی کی گئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں