108

خورشید شاہ کے خلاف اثاثہ جات کیس کی سماعت چار مئی تک ملتوی

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماخورشید شاہ کے خلاف اثاثہ جات کیس کی سماعت چار مئی تک ملتوی ہوگئی۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں پی پی رہنما خورشید شاہ کے خلاف اثاثہ جات کیس کی سماعت ہوئی۔ جسٹس مشیر عالم کی سرابرہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی۔ دوران سماعت نیب کے وکیل کی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ سپیشل پراسیکیوٹر نیب بیمار ہیں، نئے پراسیکیوٹر کو کیس تیار کرنے کے لئے وقت درکار ہے۔ جسٹس یحییٰ آفریدی نے ریمارکس دیئے کہ ضمانت کامعاملہ ہے،زیادہ التوانہیں دے سکتے۔

عدالت عظمیٰ نے سپیشل پراسیکیوٹرنیب کی علالت کے باعث شریک ملزمان کی ضمانت منسوخی کاکیس بھی 4 مئی تک ملتوی کردیا۔

واضح رہے کہ خورشید شاہ نے اثاثہ جات کیس میں ضمانت کیلئے عدالت سے رجوع کررکھاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں