124

خوشخبری، بجلی کی قیمتوں میں کمی کا امکان

بجلی کی قیمتوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کمپنیوں نے 84پیسے کمی کی درخواست دے رکھی ہے، بجلی کی قیمت میں کمی کا امکان ہے۔

نجی ٹی وی 24 نیوز کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں اپریل کیلئے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ردوبدل کیلئے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی درخواست کی سماعت آج نیپرا میں ہو گی ۔ واضح رہے کہ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کے مطابق اپریل میں بجلی کی پیداواری لاگت 5روپے 57پیسے فی یونٹ رہی جبکہ ریفرنس فیول لاگت 6روپے 60پیسے فی یونٹ تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں