72

خیبرپختونخواکے 6 اضلاع میں تعلیمی ادارے 11 اپریل تک بند رکھنے کا فیصلہ

 ادارے 11 اپریل تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

صوبائی حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کرونا وائرس کی وباء کے باعث خیبرپختونخوا کے 6 اضلاع میں تمام سرکاری، نجی، پرائمری اور ایلیمنٹری تعلیمی ادارے بشمول کیڈٹ کالج، ماڈل اسکول، مدارس، اکیڈمیز، ٹیوشن سینٹرز بند رہیں گے۔


جن اضلاع میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ان میں باجوڑ، خیبر، شانگلہ، دیر اپر، ایبٹ آباد اور ہری پور شامل ہیں۔

تفصیلات جانیں: اسلام آباد کے کئی علاقے سیل کرنے کا حکم، سخت پابندیاں

نوٹیفکیشن میں مزید بتایا گیا ہے کہ اس عرصے میں طلبہ کو کسی بھی وجہ سے اسکول بلانے کی اجازت نہیں ہوگی، اساتذہ اور دیگر عملہ اسکول انتظامیہ کی جانب سے طے شدہ ضرورت کے مطابق اسکول جاسکتا ہے۔

مزید جانیے: پنجاب میں میٹرو اور اورنج لائن ٹرین پر پابندی کا فیصلہ

تعلیمی اداروں کی بندش کا فیصلہ کرونا وائرس کے کی تیسری لہر کے دوران بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر کیا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں