256

خیبرپختونخوا: گرمی کے باعث اسکول 2 دن بند، اوقات بھی تبدیل

پشاور: خیبرپختونخواحکومت نے گرمی کی لہر کے باعث پرائمری اور مڈل اسکول  دو روز بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ابتدائی و ثانوی تعلیم خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق گرمی کی شدید لہر کے  باعث پرائمری اور مڈل اسکولز 11 اور 12 جون کو بند رہیں گے۔

اعلامیے کے مطابق گرمی کی وجہ سے ہائی اور ہائر سیکنڈر ی اسکولوں کے اوقات کار تبدیل کردیے گئے ہیں جس کے تحت  ہائی اور ہائر سیکنڈری اسکولز میں حاضری صبح 7 بجے سے 10 بجے تک ہوگی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ پرائمری اور مڈل اسکولز کھلے یا بند رکھنے کا فیصلہ 13 جون کو کیا جائے گا۔

دوسری جانب  میٹرک اورانٹر کے طلبہ کو صرف وہی مضامین پڑھائے جانے کی ہدایت کی ہے جس میں وہ امتحان دیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں