102

دوران پرواز بچے کو بہلانے والے پی آئی اے ملازم کیلئے عالمی اعزاز

انسانیت کا جذبہ رکھنے والے پی آئی اے کے سینیرفلائیٹ اٹنڈنٹ توحید داؤد پوتا نے دوران پرواز ایک ماں کی مشکل کا احساس کرتے ہوئے روتے ہوئے بچے کو سلایا اور تصویر وائرل ہونے پر انہیں عالمی پذیرائی ملی، جس پر اقوام متحدہ کی جانب سے انہیں مفرد عالمی اعزاز سے نوازا گیا۔

اعزاز پانے والے پی آئی اے کے پرسر توحید داؤد پوتہ کا کہنا تھا کہ یہ اعزاز پی آئی اے کے تربیت اور ہماری صدیوں پرانی خاندانی روایات کی بنا پر ملا۔ انہیں اپنا ایک چھوٹا سے فرض ادا کرنے پر سب کی طرف سے بہت حوصلہ افزائی ملی۔

اسلام آباد سے کراچی جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 302دس ہزار فٹ کی اونچائی پر اچانک نشست نمبر 17 اے اور بی سے ایک بچے کے مسلسل رونے کی آواز آنے لگی۔

المی سطح پر پذیرائی کے بعد توحید داودپوتہ کو اقوام متحدہ کی ویمن ایجنسی کی جانب سے انسانی ہمدردی و برابری کا اعزاز دیا گیا۔فضائی عملے کے سربراہ سٹیورڈ توحید داؤد پوتہ نے صورتحال کو دیکھتے ہوئے اپنی ساتھی ایئرہوسٹس سے بچے کو دیکھنے کی درخواست کی، بچہ نہ سنبھلا تو پھر توحید صاحب نے بہلانے کی کوشش کی جس میں وہ کامیاب ہوگئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں