94

راولپنڈی اور اسلام آباد میں اوپن مارکیٹ میں چینی کا شدید بحران

راولپنڈی: جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد میں اوپن مارکیٹ میں چینی کا شدید بحران پیدا ہوگیا ہے ۔ کریانہ شاپس پر چینی ختم اور بلیک میں 150 روپے کلو فروخت ہونے لگی ہے ۔ سہولت بازاروں اور یوٹیلیٹی اسٹورز میں بھی چینی کا اسٹاک ختم ہوگیا ہے۔

راولپنڈی اور اسلام آباد میں چینی کا بحران شدید ہوتا جارہا ہے ۔ 60 پرائس کنٹرول مجسٹریٹ چینی کی قیمتوں میں استحکام اور ضرورت کے مطابق سپلائی میں مکمل طور پر ناکام ہوگئے ہیں ۔ گلی محلہ کی کریانہ دکانوں نے چینی 150 روپے کلو فروخت کرنی شروع کر دی ہے جبکہ 80 فیصد دکانوں پر چینی کا اسٹاک 48 گھنٹوں سے ختم ہے ۔

کریانہ مرچنٹ ایسوسی ایشن کے صدر پرویز بٹ کا کہنا ہے کہ چینی کی سپلائی معطل ہے ، پرائیویٹ ڈیلرز دکانداروں کو 110 سے 120 روپے کلو قیمت میں چینی سپلائی کر رہے ہیں ، ہم 120روپے کلو چینی خرید کر سرکاری قیمت 90 روپے کلو پر فروخت نہیں کر سکتے جبکہ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کے تحریک لبیک کے دھرنا کی وجہ سے راستے بند تھے جس کی وجہ سے سپلائی متاثر ہوئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں