144

راولپنڈی کے تاریخی اردو بازار میں آگ بھڑک اٹھی

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کے جڑواں شہر راولپنڈی کے تاریخی اردو بازار میں آگ لگ گئی ہے۔
ریسکو حکام کے مطابق ریسکیو ون ون ٹو ٹو کا عملہ موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے کی کوشش کر رہا ہے۔
تاہم ابھی تک آگ پر قابو نہیں پایا جا سکا ہے۔ راولپنڈی شہر کے وسط میں واقع اردو بازار کتابوں اور کاپیوں کی فروخت کے حوالے سے مشہور ہے جبکہ اس کے قریب ہی کپڑوں کی کئی دکانیں اور راولپنڈی کا مصروف علاقہ راجہ بازار واقع ہے ۔
ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پانے کی کوشش کر رہی ہے تاہم ریسکیو حکام کے مطابق تنگ گلیوں کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔
ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں