110

ربیع الاول مسلمانوں کیلئے خوشیوں اور برکتوں کا مہینہ ہے، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ربیع الاول مسلمانوں کیلئے خوشیوں اور برکتوں کا مہینہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عید میلادالنبی ﷺ سے متعلق پیغام دیتے ہوئے کہا کہ اللہ کے نبی کریم ﷺ نے لوگوں کو متحد کیا، ربیع الاول کا مہینہ مسلمانوں کیلئے بہت خاص ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ ربیع الاول مسلمانوں کیلئے خوشیوں اور برکتوں کا مہینہ ہے، نبی کریمﷺ دنیا کے سب سے بڑے لیڈر ہیں۔

واضح رہے کہ گورنرپنجاب چوہدری محمد سرور نے گورنر ہاؤس میں 3 روزہ جشن عید میلاد النبیﷺ منانے کا اعلان کردیا ہے۔

گورنرپنجاب کا کہنا ہے کہ گورنر ہاؤس کے دروازے تین روز عوام کے لیے کھلے رہیں گے، ہر روز

 شام 4 بجے سے 6 شام بجے تک گورنر ہاؤس عوام کے کھلا رہے گا، تین روزہ تقریبات کا باقاعدہ آغاز آج 4 بجے ہوگا۔

خیال رہے کہ جشن عید میلاد النبی ﷺ کی خوشی میں گورنر ہاؤس میں بھر پور لائٹنگ بھی کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں