45

رشی کپور کی پہلی برسی، پوجا پاٹ بھی آن لائن رکھ لی گئی

 بالی وڈ اداکار رشی کپور کی پہلی برسی پراہلیہ نیتو کپور اور بیٹے رنبیر کپور نے آن لائن پوجا پاٹ رکھ لی۔

30 اپریل 2020 کو رشی کپور چل بسے تھے اور آج ان کی پہلی برسی پر نامور شخصیات اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ان کی یادیں تازہ کی جارہی ہیں۔وہیں کورونا کی بدتر صورتحال کے پیش نظر اہلیہ نیتو کپور اور بیٹے رنبیر کپور نے پہلی برسی پر آن لائن پوجا پاٹ رکھی ہے۔ اس ورچوئل پوجاپاٹ میں خاندان کے افراد شریک ہوں گے۔

رشی کپور کی بہن ریما کپور کے مطابق ممبئی میں کورونا کیسز کے اضافے کے پیش نظر گھر میں افراد کے جمع ہوکر پوجا نہیں رکھی گئی۔برسی کے موقع پر جہاں ورچوئل تقریب کا انعقاد کیاگیا ، وہیں کچھ قریبی لوگ خاندان کے پاس بھی یادیں تازہ کرنے کے لیے پہنچ گئے جن میں عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور بھی شامل ہیں۔ 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں