143

رمضان المبارک میں تمام مساجد کھلی رہیں گی،تراویح بھی پڑھی جائیں گی،مولانا طاہر اشرفی

وزیراعظم کے معاون خصوصی مولانا طاہر اشرفی کاکہناہے کہ رمضان المبارک میں تمام مساجد کھلی رہیں گی، نماز بھی ہوگی اور تراویح بھی ہوگی ،چند محدود لوگ صرف شر کیلئے افواہ سازی کرتے ہیں، ہم نے اس وقت بھی مساجد کو بند نہیں کیا جب دنیا میں مساجد بند تھیں ، لوگوں سے اپیل کریں گے گھرسے وضو کرکے آئیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا طاہر اشرفی نے کہاکہ کورونا ایس او پیز کے حوالے سے صدر مملکت سے اجلاس ہوا،اجلاس میں تمام مکاتب فکر کے علما نے شرکت کی،طے ہواجو گزشتہ سال ایس او پیز طے ہوئے تھے اسی کے تحت مساجد کھلی رہیں گی۔

ان کاکہناتھا کہ گزشتہ سال مساجد میں جو احتیاطی تدابیر ہوئیں وزیراعظم نے اس کی تعریف کی ، تیسری لہر سے خود بھی بچیں اور لوگوں کو بھی بچائیں ، اللہ تعالی پاکستان اورپوری انسانیت کو کورونا وبا سے نجات دے دے۔

مولانا طاہر اشرفی نے کہاکہ رمضان میں کسی کوک مہنگائی اور ذخیرہ اندوزی نہیں کرنے دیں گے،تاجر تنظیمیں آگے بڑھیں اور اپنے نفع کو 50 فیصد کردیں ،ان کاکہناتھاکہ مساجد اورمدارس ماضی کی نسبت بہت مضبوط ہوئے ہیں،ہم مساجد،مدارس اور عقیدہ ختم نبوتﷺ کے چوکیدار ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں