131

رمیز راجا کی جانب سے فوری طور پر بورڈ ملازمین کو اخراجات کم کرنے کا حکم

چیئرمین پی سی بی نے فوری طور پر بورڈ ملازمین کو اخراجات کم کرنے حکم دے دیا

چیئرمین پی سی بی رمیز راجا کی جانب سے فوری طور پر بورڈ ملازمین کو اخراجات کم کرنے حکم دے دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق رمیز راجا نے بورڈ ملازمین سے دو روزقبل عمران خان انکلوژر میں خطاب کیا تھا جہاں ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان نے مجھے بتایا ہے کہ انہوں نے پرائم منسٹر ہاؤس اور آفس کے کیسے اخراجات کم کیے ہیں۔

رمیز راجا کا کہنا تھا کہ ہمیں بورڈ میں اخراجات کم کرنا ہیں، دو کی بجائے ایک کپ چائے پئیں،  دفاتر سے جاتے ہوئے لائٹس بند کر کے جائیں اور اے سی کا کم استعمال کریں۔

نہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو نمبر ون بنانا ہے، نمبر ون ٹیم نہیں ہو گی تو ہم سب کے رہنے کا جواز نہیں ہے۔

رمیز راجا کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں کام کرنا ہے اور اپنی موجودگی کا جواز بتانا ہے کیونکہ میرا فوکس صرف کرکٹ ہے، ہمیں کرکٹ کو اوپر لے کر جانا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کرکٹ کی بہتری کے لیے بہت کام کرنا ہے۔

واضح رہے کہ ملاقات میں ڈائریکٹرز سے لیکر لوئر اسٹاف اور گراونڈ اسٹاف تمام ملازمین موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں