79

رواں مالی سال درآمدات میں اضافہ ہوا، سٹیٹ بینک

 سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کئے گئے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال درآمدات میں اضافہ ہوا جس کی وجہ معیشت میں بہتری ہے۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اپریل میں جاری کھاتوں کے خسارے کاحجم 20 کروڑ ڈالررہا جبکہ مالی سال کے 10 ماہ میں جاری کھاتے سرپلس رہے۔

سٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ ترسیلات اوربرآمدات کے باعث جاری کھاتوں کو سہارا ملاہے اورزرمبادلہ ذخائر 4 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں۔ جولائی تا اپریل جاری کھاتے 80 کروڑڈالر سے سر پلس رہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں