19

روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر بڑا اضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی بے قدری کا تسلسل جاری ہے، ڈالر کی قدر میں ایک مرتبہ پھر بڑا اضافہ دیکھا گیا جبکہ سٹاک مارکیٹ میں 281.70 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے چوتھے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں ایک روپیہ 26 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا اور قیمت 172 روپے93 پیسے سے بڑھ کر 174 روپے 19 پیسے ہو گئی ہے۔

رواں مالی سال میں ڈالر 10اشاریہ 6 فیصد مہنگا ہوگیا، ڈالر کی قدر میں اضافے سے قرضوں کا بوجھ 1800 ارب روپے بڑھ گیا،

دوسری طرف اوپن مارکیٹ میں دالر 1روپے 20پیسے مہنگا ہوا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 176روپے 50پیسے کا ہوگیا۔ رواں مالی سال اوپن مارکیٹ میں ڈالر 18روپے 50پیسے مہنگا ہوگیا

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ ملک میں جاری غیر یقینی سیاسی صورتحال اور عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی جانب سے پاکستان کے لیے ایک ارب ڈالر کی قسط سے متعلق مذاکرات میں ڈیڈ لاک کے باعث ملکی کرنسی بے قدری کی طرف جا رہی ہے۔ مذاکرات کی کامیابی تک روپے کی قدر میں بہتری نظر نہیں آ رہی ہے۔

دوسری طرف پاکستان سٹاک مارکیٹ میں اُتار چڑھاؤ کے بعد 281.70 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی اور 100 انڈیکس 46348.18 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔ پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 0.6 فیصد کی تنزلی دیکھی گئی جبکہ 8 کروڑ 39 لاکھ 45 ہزار 612 شیئرز کا لین دین ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں