143

ری الیکشن سے بات نہیں بنے گی،وارداتیوں کوحساب دینا ہوگا، مریم نواز

مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 75 ڈسکہ میں دوبارہ انتخابات سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر خوشی کا اظہار کیا اور نون لیگی رہنماؤں اور کارکنوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ری الیکشن سے بات نہیں بنے گی، وارداتیوں کو ووٹ چوری کا حساب دینا ہوگا۔

سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں مریم نواز نے کہا کہ ن لیگ کےشیروں کو مبارکباد جنہوں نے ووٹ چور ٹولے کا ڈٹ کر مقابلہ کیا، ن لیگ کے شیروں نے اپنے ووٹ پر پہرہ بھی دیا۔

آج ایک بار پھر ثابت ہوگیا کہ عمران خان اور اسکی جعلی حکومت نے ڈسکہ کے عوام کے ووٹ پر ڈاکہ ڈالا ہے۔ صرف ری الیکشن سے بات نہیں بنے گی۔ ان وارداتیوں کو ووٹ چوری کرنے اور الیکشن کمیشن کے عملے کو اغوا کرنے کے جرم کا حساب دینا ہوگاانشاءاللّہ

  • انہوں نے کہا کہ :شاباش ڈسکہ والو، شاباش نوشین، آج ایک بار پھر ثابت ہوگیا حکومت نے ڈسکہ کے عوام کے ووٹ پر ڈاکا ڈالا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں