46

زرعی شعبے کی ترقی اور کسانوں کی خوشحالی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے: سید فخر امام

وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ سید فخر امام کی زیر صدارت اگریکلچر ٹرانسفورمیشن پلین کی نیشنل کارڈیینیشن کمیٹی کا اجلاس کیا۔ اجلاس میں کسانوں کو زرعی مداخل اور کھاد ہر دی جانے والی سبسڈی پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ 

وزیر غذائی تحفظ نے کہا کہ زرعی پیداوار میں زرعی قرضے خصوصی اہمیت کے حامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ زرعی شعبے کی ترقی اور کسانوں کی خوشحالی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

وزیر غذائی تحفظ نے کہا کہ روایتی فصلوں کے ساتھ علاقائی پھلوں، سبزیوں کی پیداوار بڑھانے پر توجہ دینا ہوگی۔ 

سید فخر امام نے کہا کہ زرعی شعبے کی کارکردگی بڑھانے کیلئے کسانوں کی قرضوں کی رسائی بہتر بنانا ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت ملک میں زرعی پیداوار میں اضافے کیلئے متعدد اقدامات کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں آرگینک فارمنگ کو بھی فروغ دینے کی ضرورت ہے، ہمیں چیری، لیچی جیسے پھلوں کی ویلیو چین قائم کرنے پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

وفاقی وزیر ہمیں ہائی ویلیو فصلوں پر سرمایہ کاری کرنے ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم دوسرے ملکوں کے تجربے سے سیکھ سکتے ہیں، ان کی تحقیق کو اپنے ملک میں اپلائی کیا جاسکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں