37

سانحہ 12مئی بدترین واقعہ ہے جسے بھولنا مشکل ہے، بلاول بھٹو

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے سانحہ 12مئی کی برسی پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سانحہ 12مئی ایک بدترین واقع ہے جسے بھولنا مشکل ہے۔پیپلزپارٹی اور دیگر جمہوری جماعتوں سمیت 12مئی کے تمام شہدا کو سلام پیش کرتے ہیں۔

نجی ٹی وی 92نیوز کے مطابق پی پی چیئرمین بلاول بھٹوکا کہنا تھا کہ متاثرہ خاندانوں سے ایک بار پھر تعزیت کا اظہار کرتا ہوں اور ان کا دکھ سمجھتا ہوں۔آج یہ دیکھنے کی ضرورت ہے کہ عدلیہ کی آزادی کی جدوجہد کہا ں تک پہنچی ہے اورکیا آج ایک غریب پاکستانی کو عدالتوں سے بلاامتیاز و بلاتاخیر انصاف مل رہا ہے۔

واضح رہے کہ سانحہ 12مئی 2007کو آج 14برس بیت گئے ہیں مگر متاثرین آج بھی انصاف کے منتظر ہیں، 60مقدمات تاحال انسداد دہشتگردی کی عدالتوں میں زیر التوا ہیں جن پر کوئی خاص پیش رفت نہیں ہو سکی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں