106

ساوتھ انڈین اداکار پنیت راج کمار دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پنیت راج کمار کو جمعہ کے روز دل کا دورہ پڑا تھا جس کے باعث انہیں فوری طور پر تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ اداکار پنیت راج کمار جِم میں ورزش کے دوران اچانک گرپڑے جس پر انہیں فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے انہیں آئی سی یو منتقل کیا تاہم وہ دم توڑ گئے۔46 سالہ پنیت راج کمار ساو¿تھ انڈین فلموں کے معروف اداکار تھے اور انہیں پاورسٹار کے نام سے جانا جاتا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں