117

سرفراز سمیت 25 افراد کو ابو ظبی کیلئے ویزے نہیں ملے

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل کے لیے 25 افراد کو تاحال ویزے نہ ملنے کی تصدیق کی ہے۔

پی سی بی کا کہنا ہےکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد سمیت 25 لوگو ں کو ویزا نہیں مل سکا، فاسٹ بولر محمد حسنین  اور عمران خان کو بھی ویزا نہیں مل سکا ہے جب کہ پی سی بی میڈیا ڈپارٹمنٹ کے افسر عماد حمید بھی ویزے کے منتظر ہیں۔

پی سی بی کے مطابق جن 25 لوگوں کو ویزے نہیں ملے ان کا معاملہ حل کیا جارہا ہے، تمام افراد فی الحال بائیو سکیور ببل میں ہی رہیں گے، ویزوں کے اجرا کے بعد تمام افراد کو علیحدہ چارٹرڈ فلائٹ سے ابوظبی پہنچایا جائےگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں