108

سعودی عرب کے کاروباری مراکز میں سیگریٹ نوشی پر پابندی کا مطالبہ

سعودی عرب میں انسداد تمباکو نوشی کی قومی کمیٹی نے مملکت میں کام کرنے والے تمام چیمبرز یونین اور کاروباری مراکز کو ہدایت کی ہے کہ وہ بند اور کھلے تجارتی مراکز میں تمباکو نوشی کی روک تھام کے لیے اقدامات کریں اور خلاف ورزی کرنے والوں کو جرمانے کیے جائیں۔ کمیٹی نے تمباکو نوشی کی روک تھام کے لیے آئین اور قانون پرعمل درآمد کرنے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی پر بھی زور دیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق کمیٹی نے اپنے بیان میں کہا کہ سعوی عرب کے انسداد تمباکو نوشی قانون کے آرٹیکل سات اور آرٹیکل14 میں واضح طورپر کہا گیا ہے کہ عوامی مقامات پر تمباکو نوشی کی قابل سزا جرم ہے جس کی خلاف ورزی کرنے والے کو 200 ریال جرمانہ کیا جائے گا۔بیان میں کاروباری مراکز کی انتظامیہ اور ایوان ہائے صنعت وتجارت سے اپیل کی گئی کہ وہ بند یا کھلے تجارتی مراکز، دکانوں اور دیگر املاک میں تمباکو نوشی کا نظام لاگو کرنے کے لیے اقدامات کریں۔انسداد تمباکو نوشی کمیشن نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ سگریٹ نوشی کی روک تھام کے انتباہ کے ساتھ ساتھ سڑکوں اور راستوں اپر سیگریٹ نوشی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی میں مدد فراہم کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں