119

سلیبرٹی اسٹائلسٹ منیش ملہوترا کورونا میں مبتلا

بالی وڈ سلیبرٹی اسٹائلسٹ منیش ملہوترا بھی عالمی وبا کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔

گزشتہ روز منیش ملہوترا کی جانب سے انسٹاگرام پر مثبت سائن کی تصویر شیئر کرتے مداحوں کو کورونا میں مبتلا ہونے کی اطلاع دی گئی۔

منیش ملہوترا نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ میرا کوروناٹیسٹ مثبت آیا ہے، میں نے فوری طور پر خود کو قرنطینہ کرلیا ہے اور میں گھر میں ہی قرنطینہ کروں گا۔

فیشن ڈیزائنر نے مزید لکھا کہ میں اپنے طبی معالج کی ہدایت کے مطابق تمام احتیاطی تدابیر اپنائے ہوئے ہوں، برائے مہربانی محفوظ رہیں اور خیال رکھیں۔

منیش ملہوترا کی پوسٹ پر بالی وڈ شخصیات کی بڑی تعداد نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ان کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔

خیال رہے کہ بھارت میں کورونا کی لہر کے دوران متعدد بالی وڈ اداکار بھی کورونا کا شکار ہوچکے ہیں جن میں عامر خان، اکشے کمار، گووندا ،کترینہ کیف ،عالیہ بھٹ سمیت دیگر شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں