89

سندھ حکومت نے وفاق سے ہٹ کر ایک کروڑ کورونا ویکسین خریدنے کا فیصلہ کیا ہے

سندھ حکومت نے ایک کروڑ کورونا ویکسین خریدنے کیلئے فارما کمپنی کو خط لکھ دیا

سندھ حکومت نے وفاق سے ہٹ کر ایک کروڑ کورونا ویکسین خریدنے کا فیصلہ کیا ہے جس کیلئے فارما کمپنی کو خط بھی لکھ دیا گیا ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق  وزیراعلی سند ھ مراد علی شاہ نے ویکسین خریداری سے متعلق صوبائی ٹاسک فورس کے اجلاس کی صدارت کی جس میں فیصلہ کیا گیا کہ صوبائی حکومت وفاق سے ہٹ کر کوروناویکسین خریدے گی۔

 اجلاس میں صوبائی محکمہ صحت کو سیپراقوانین کے تحت  ایک کروڑ کورونا ویکسین خریدنے کی منظور ی دی گئی جس کے بعد محکمہ صحت سندھ نے کین سینو بائیو ویکسین کی خریداری کیلئے فارما کمپنی سے رابطہ کرلیا ہے۔

سندھ حکومت نے ایک کروڑ کورونا ویکسین خریدنے کیلئے فارما کمپنی کو خط لکھ دیا

محکمہ صحت سندھ نے فارما کمپنی کو ایک خط ارسال کیا ہے جس میں  ویکسین کی قیمت، ڈیلیوری کے شیڈول سمیت تمام ضروری تفصیلات طلب کرلی ہیں۔

اس حوالے سے محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ  کین سینو بائیو ویکسین کی خریداری کیلئے آرڈر دے چکے ہیں، یہ ویکسین سنگل ڈوز کے طور پر استعمال کی جارہی ہے، آئندہ دو ماہ کے دوران دس ملین ڈوزز ملنے کا امکان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں