79

سندھ میں کرفیو نہیں لگانا چاہتے ، مرتضیٰ وہاب

ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے حکومت سندھ کی جانب سے فیصلوں سے آگاہ کیا ہے ، کورونا کے حوالے سے نئی پابندیاں لگائی گئی ہیں ، انتظامیہ کی جانب سے ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرایا جائے تو بھی عوام ناراض ہوتے ہیں ۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ صرف ایک ماہ میں کورونا کے کیسز ڈبل ہو گئے ، جس کے باعث مزید پابندیاں عائد کی گئی ہیں ،ہم سندھ میں کرفیو نہیں لگانا چاہتے ۔  دکھ اور افسوس ہوتا ہے جب لوگ شٹر بند کر کے اپنا کاروبار چلا رہے ہوں ، آپ چاہتے ہیں کہ پابندیاں نرم ہوں تو ہمارا ساتھ دیں ۔ 

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ریسٹورنٹ بند کئے تو مالکان نے کہا کہ ٹیک اوے اور ڈلیوری کی اجازت دے دیں ، حکومت نے سوچا کہ چلیں ان کا بھی چولہا جلنا چاہئے لہذا ٹیک اوے اور ڈلیوری کی اجازت دی گی ۔ حکومت کو شٹر گرانے کا شوق نہیں لیکن میتیں اٹھانے کا بھی نہیں ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں