30

سنیما اور مزارات مکمل ویکسین شدہ افراد کیلئے کھولنے کافیصلہ

کرونا کے پھیلاؤ میں کمی ہوئی تو پابندیوں میں بھی مزید نرمی کردی گئی۔ این سی او سی نے ملک بھر میں ہفتہ وار

 ایک دن کی لازمی بندش کو ختم کردیا گیا، سنیما اور مزارات بھی مکمل ویکسین شدہ افراد کیلئے کھول دیئے گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او) کا اجلاس وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات اسد عمر کی زیر صدارت ہوا جس میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کی موجودہ صورتحال پر غور کیا گیا۔

این سی او سی نے کرونا وائرس کے پھیلاؤ میں کمی کے پیش نظر پابندیوں میں مزید نرمی کردی۔

این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں بازار اور تجارتی مراکز ہفتہ وار ایک دن کی لازمی بندش کو ختم کردیا گیا ہے جبکہ سنیما اور مزارات مکمل ویکسین شدہ افراد کیلئے کھول دیئے گئے ہیں۔

کرونا کیسز میں واضح کمی کے بعد ملک بھر میں مختلف شعبوں کی بحالی میں بھی تیزی آگئی۔ این سی او سی نے ان ڈور شادی تقریبات میں شرکاء کی تعداد 200 سے بڑھا کر 300 جبکہ آؤٹ ڈور تقریبات میں اب 400 کے بجائے 500 افراد شرکت کرسکیں گے۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ 28 اکتوبر کو صورتحال کا دوبارہ جائزہ لیا جائے گا

وفاقی وزیر اسد عمر نے ٹویٹر پر گیلپ سروے کے نتائج شیئر کرتے ہوئے کہا کہ سروے کے مطابق 86 فیصد

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں