52

سوئس بینکوں میں 100 ارب ڈالرز سے زائد بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات سامنے لانے کا اعلان

آرگنائزڈ کرائم اینڈ کرپشن رپورٹنگ پروجیکٹ (او سی سی آر پی) نے ’سوئس سیکرٹس‘ کے نام سے سوئس بینکوں میں 100 ارب ڈالرز سے زائد بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات سامنے لانے کا اعلان کردیا۔

او سی سی آرپی کے مطابق 100 ارب ڈالرز سے زائد کے بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات آنے کو ہیں اور مجموعی طورپر18 ہزار بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات سامنے آئیں گی۔

او سی سی آرپی کا کہنا ہے کہ 47 میڈیا اداروں کےساتھ مل کردنیا کی سب سے بڑی تحقیقات کی ہیں اور یہ تحقیقات سوئس بینکنگ کی پراسراردنیا سے متعلق ہیں۔

او سی سی آرپی نے بتایا کہ تحقیقات میں سیاستدانوں، جرائم پیشہ افراد اور جاسوسوں کے مالی رازوں کو بےنقاب کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں