33

سوات: خواتین پر تشدد کرنے والے 5 پولیس اہلکارمعطل

سوات میں مبینہ طور پر چوری میں ملوث خواتین کو گرفتاری کے دوران تشدد کا نشانہ بنانے والے 5 پولیس اہلکاروں کو معطل کردیا گیا
تفصیلات کے مطابق سوات کے علاقے سیدو شریف میں ایک افسوس ناک واقعہ پیش آیا جہاں مبینہ طور پر چوری میں ملوث خواتین کو گرفتار کرنے کیلئے آنے والے مردپولیس اہلکاروں نے ان کے ساتھ تضحیک آمیز سلوک کیا اور تشدد کا نشانہ بنایا، واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی
خواتین کو گرفتار کرکے جب پولیس موبائل تک لایا گیا تو اس وقت پولیس ایس ایچ اوز اور اہلکاروں کی جانب سے خواتین کے ساتھ تضحیک آمیز رویہ اختیار کیا گیا، انہیں تھپڑ لاتیں ماری گئیں، اور سرعام خواتین کو گالیاں دی جاتی رہیں، واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر عوام کا شدید ردعمل سامنے آیا جس کے بعد حکام نے واقعے کا نوٹس لے کر پولیس اہلکاروں کو معطل کردیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں