166

سکھر میں میڈیکل کالج کے طالبعلم کی مبینہ خودکشی

سکھر: غلام محمد مہر  میڈیکل کالج کے طالب علم نے مبینہ طور  پر خودکشی کر لی۔

پولیس کے مطابق غلام محمد مہر میڈیکل کالج کے ہاسٹل کے کمرے سے طالب علم طارق علی شاہانی کی لاش اور  ایک نوٹ ملا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور  پر خود کشی کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکی ہیں تاہم تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

پولیس کا بتانا ہے کہ طالب علم طارق کا تعلق رانی پور سے تھا اور  وہ کالج ہاسٹل میں رہائش پذیر تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں