61

سیاسی شخصیت ڈاکٹر عامر لیاقت ایک بار پھر نامناسب ٹویٹ کرنے پر تنقید کا شکار

اکستان تحریکِ انصاف کے رکن قومی اسمبلی اور معروف ٹی وی اینکر عامر لیاقت نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اکاؤنٹ پر پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے حکومت گرانے سے متعلق نامناسب ٹوئٹ کرنے پر شدید تنقید کا سامنا ہے۔تفصیلات کے مطابق رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپوزیشن جماعت پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے حکومت گرانے سے متعلق نامناسب ٹوئٹ کرنے پر شدید تنقید کا سامنا ہے۔

اس نامناسب ٹویٹ کے بعد سوشل میڈیا پر ڈاکٹر عامر لیاقت کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

عدنان صدیقی نامی صارف نے لکھا کہ ‘آپ کتنا گریں گے’۔ جبکہ ایک اور صارف نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ ‘پیپلز پارٹی سے لاکھ اختلاف ہے لیکن آپ جیسے پڑھے لکھے انسان سے ایسی پوسٹ کی امید نہیں تھی’۔واضح رہے کہ یہ پہلی مرتبہ نہیں کہ عامر لیاقت کو کسی بیان پر تنقید کا سامنا ہوا ہو۔ اس سے قبل فروری میں مریم نواز سے متعلق ٹوئٹ پر ان پر شدید تنقید ہوئی تھی اور ہندو مذہب کے پیروکاروں کی توہین کا الزام بھی لگایا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں