121

سینئر ہدایت کار اور فلم ساز ایس سلیمان انتقال کرگئے

لاہور :پاکستان فلم انڈسٹری کےسینئر ہدایت کاراور پروڈیوسر ایس سلیمان 80 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔

ایس سلیمان کے اہلخانہ نے ان کے  انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وہ طویل عرصے سےگردوں کی بیماری میں مبتلاتھے جب کہ وہ فالج کا شکار تھے اور انہیں ذیابیطس کا بھی مرض تھا۔

خیال رہے کہ فلم ڈائریکٹر ایس سلیمان ماضی کے اداکارسنتوش کمار اور درپن کے چھوٹے بھائی تھے۔

ایس سلیمان کی پہلی فلم ‘گلفام’ 1961 میں ریلیز ہوئی، انہوں نے 60 سے زائدفلموں کی ہدایت کاری کی، ان کی فلموں میں اناڑی، زینت، باجی، اف یہ بیویاں، محبت، آگ، جیسے جانتے نہیں، لوری، تیری صورت، میری آنکھیں اور انسانیت سمیت کئی فلمیں شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں