56

سیوریج لائنوں میں بھی کورونا وائرس خطر ناک صورتحال اختیار کرگیا

صوبائی دارلحکومت  کی سیوریج لائنوں میں بھی کورونا وائرس خطر ناک صورتحال اختیار کرگیا ہے۔

ویٹرنری یونیورسٹی کے ڈائریکٹر مائیکروبیالوجی پروفیسر طاہر یعقوب کے مطابق لاہور کے 30 علاقوں میں 11اپریل کوسیوریج کے نمونے لیےگئے جن میں سے 27 علاقوں میں 90 فیصدکورونا وائرس پایا گیا ہے، کورونا ہائی رسک ایریاز میں کریم پارک، گلشن راوی ، نیاز بیگ ویلیج، کٹار بند، اے بلاک گورومانگٹ، لکشمی چوک، رفیع آباد، فضل کالونی ، موچی باغ اور محمود بوٹی شامل ہیں۔

اس کے علاوہ شالیمار، شاد باغ، کھوکھر روڈ، باغ منشی لدہ، مرضی پورہ،ڈُبن پورہ ، چندرائے روڈ، آئی ٹی ٹاور اور ایل ڈی اے والٹن سمیت دیگر علاقوں کے سیوریج میں کورونا وائرس پایا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں